قصہ ہائے گل و بہاراں

قصہ ہائے گل و بہاراں امر رہے گا
گل چیں کو بھلا کون یاد کرے گا

آگ لگائی جس نے، وہ پل پل جلا
افعیان کو بھلا  کون یاد کرے گا

رہے خوش گمانیوں میں گم صیاد
پاجیوں کو بھلا کون یاد کرے گا

تلاشِ سکوت جن کی مکمل ہوئی
طلاطم کو بھلا کون یاد کرے گا

دل کہے گا جب اناالحق اناالحق
اصنام کو بھلا کون یاد کرے گا

جب روشن ہیں پھر سے جگنو تو
اظلام کو بھلا کون یاد رکھے گا

شاعر: ضیغم سلطان

Comments

Popular posts from this blog

لاہور سے آگے

شبِ تار

روتا چاند