!او مالی
مالی نے جب کمر کسی، اُسی دن
گِدھوں، کوؤں کو باغ نکالا ہو گا
ہوں گی طویل، خموش، سیاہیاں
ایک دن بعد از ظلمت اجالا ہو گا
گلفام ہوں گے رقصاں، چمن میں
جب جب خزاں کا منہ کالا ہو گا
جفا پروری کی انتہا دیکھیں گے
سب تخت و تاج تہ و بالا ہو گا
یعقوب وار گِریہ کرے ہے خلقت
لب خموش، دل میں جوالا ہوگا
شاعر : ضیغم سلطان
Comments
Post a Comment