روتا چاند
"تلاش"
کون جانے ، کیوں بلبل چھپ گئے
کون جانے ، کیوں پھول جل گئے
کون جانے ، کیوں یہ جگنو اڑ گئے
کون جانے، کیوں یہ باغ سہم گئے
کون جانے ، کیوں ترازو ٹوٹ گئے
کون جانے ، کیوں ضمیر جکڑ گئے
کون جانے ، کیوں یہ شجر گر گئے
کون جانے ، کیوں یہ آسیب آ گئے
کون جانے ، کیوں کرنیں کھو گئیں
کون جانے، کیوں شمعیں سکڑ گئیں
کون جانے، کیوں یہ تتلیاں مر گئیں
کون جانے، کیوں یہ بہاریں ڈر گئیں
کون جانے، کیوں خزائیں ٹھہر گئیں
کون جانے ، کیوں مِنتیں بےاثر گئیں
کون جانے، کیوں یہ ندیاں رک گئیں
کون جانے ، کیوں یہ راہیں گُم گئیں
کون جانے، کیوں برسات روٹھ گئی
کون جانے، کیوں بادِ صبا تھم گئی
کون جانے، کیوں یہ ظلمت بڑھ گئی
کون جانے، کیوں یہ آواز رندھ گئی
کون جانے، کیوں آبشار سوکھ گئی
کون جانے، کیوں ریاضت برباد گئی
کون جانے، کیوں یہ فصل بکھر گئی
کون جانے، کیوں یہ دیوار ڈھے گئی
کون جانے، کیوں چاند چپ ہو گیا
کون جانے، کیوں اک ذرہ بپھر گیا
کون جانے، کیوں یہ پہاڑ جھک گیا
کون جانے، کیوں یہ دہر زہر بن گیا
کون جانے ، کیوں وہ تشنہ رہ گیا
کون جانے ، کیوں ساقی چلا گیا
کون جانے ، کیوں یہ عذاب رہ گیا
کون جانے، کیوں یہ سانپ بچ گیا
شاعر : ضیغم سلطان
Comments
Post a Comment