بےکلی

آمد آمد ذرد خزاں کی ہے
کلی کلی باغ کی بےکل ہے

گُم صُم سی چڑیا روئے ہے
نگر نگر تو فقط بَھگَل ہے

چپ چاپ سا یہ جہان ہے
ٹوٹا ٹوٹا سا چاند شل ہے

تھر تھر سا لرزتا جگنو ہے
دریا دریا، سنسان تھل ہے

ٹِم ٹِم مرتا ننھا چراغ ہے
ریزہ ریزہ خواب محل ہے

شاعر : ضیغم سلطان

Comments

Popular posts from this blog

لاہور سے آگے

شبِ تار

روتا چاند