نین برکھا میں دل ڈوب مرا کب کا

نین برکھا میں دل ڈوب مرا کب کا
یادوں کا ریلہ بہا لے گیا سب کچھ

کیسی عیدیں، کہاں کے تہوار اب
وقت کا راہزن لے گیا سب کچھ

تیرے بعد خاموشی مقدر ٹھہری
تو گیا اور میرا لے گیا سب کچھ

کیا دور تھا، جب ہر سو بہار تھی
گلچیں چمن سے لے گیا سب کچھ

غلط تھے ہم کہ وقت اپنا ہے سدا
ظالم وقت ہمارا لے گیا سب کچھ

شاعر : ضیغم سلطان

Comments

Popular posts from this blog

سوالیہ نشان

لاہور سے آگے

بہاروں سے ان بن ہے اپنی آج کل